ملک میں قانون اور آئین کی حکمرانی قائم رہے گی ہم جمہوریت کو پامال نہیں ہونے دیں گے

 
0
323

لاہور،جنوری 20(ٹی این ایس):چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کپتان اپنی ٹیم پر انحصار کرتا ہے اور میرا بنچ آصف سعید کھوسہ،شیخ عظمت اور اعجاز افضل کے بغیر نا مکمل ہے۔میں اس بنچ کا سب سے کم علم جج ہوں۔بنچ کے تمام لوگ دیانت داری اور قابلیت کا بہترین نمونہ ہے،میں کس کس ہیرے کا نام لوں ۔سپریم کورٹ آصف سعید کھوسہ کے بغیر نا مکمل ہے۔

آصف سعید کھوسہ اور میں لازم و ملزم ہیں۔ہمیں کسی کے کہنے سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ مکمل آزاد ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے۔بار اور بنچ عدلیہ کے دو بازو ہیں،بار اور بنچ میں کوئی مفلوج ہو جائے تو ادارہ مفلوج ہو جاتا ہے۔بار بنچ کی اور بنچ بار کی طاقت ہے۔کسی جج کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق فیصلہ کرے وہ قانون کا پابند ہوتا ہے۔

انصاف فراہم کرنا کسی پر احسان نہیں ہماری زمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی کے خلاف توہین عدالت کیس پر سماعت کے لیے بنچ بنا دیا ہے۔اور جسٹس آصف سعید کھوسہ کو اس بنچ کا سربراہ بنایا ہے۔جس شعبے سے روزی وابسطہ ہو اس کی کئی تذلیل کیوں کرے؟انہوں نے کہا بد قسمتی سے ملک بہت سے مسائل کا سامنا ہے لیکن ان سے گھبرانا نہیں ہے کہ بلکہ چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنا ہے۔چیلنجز قوموں کی زندگی میں آتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایماندار لیڈر شپ ملے گی تو لوگوں کی زندگی بدل جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں قانون اور آئین کی حکمرانی قائم رہے گی ہم جمہوریت کو پامال نہیں ہونے دیں گے۔