کوئی سازش ہمیں خدمت خلق سے نہیں رو ک سکتی, شہباز شریف۔

 
0
353

 

لاہور اگست 5(ٹی این ایس) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ کوئی سازش ہمیں خدمت خلق سے نہیں رو ک سکتی‘ عوام کے دئیے مینڈیٹ کی لاج رکھیں گے اور توقعات پر پورا اتریں گے ‘ ترقی کے سفر کو نقصان پہنچانے والے عوام کو منہ دکھانے کے لائق بھی نہیں رہیں گے ‘ ترقی کے سفر میں بار بار رکاوٹیں کھڑی نہ کی جاتیں تو پاکستان آج بلندیوں پر ہوتا۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کے گزشتہ 4 سال میں اقدامات سے معیشت مضبوط ہوئی ۔

ترقی کے راستے میں بار بار رکاوٹیں کھڑی نہ کی جاتیں تو پاکستان آج بلندیوں پر ہوتا۔ ترقی کے سفر کو نقصان پہنچانے والے عوام کو منہ دکھانے کے لائق بھی نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عوامی خدمت کا عزم کر رکھا ہے کوئی سازش ہمیں خدمت خلق سے نہیں روک سکتی۔ عوام کے دئیے مینڈیٹ کی لاج رکھیں گے اور توقعات پر پورا اتریں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے ملک کی ترقی کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ عوام کی خدمت کے جرم کی پاداش میں جو بھی پہاڑ ٹوٹے اس کی پرواہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت کی اور آئندہ بھی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔