نیب لاہور کامونس الٰہی اور علیم خان کیخلاف تحقیقات کادائرہ وسیع

 
0
446

اسلام آباد ،جنوری 20(ٹی این ایس):قومی احتساب کمیشن لاہور نے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی اور پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان کیخلاف تحقیقات کادائرہ وسیع کرتے ہوئے سیکورٹی ایکسچینج کمیشن،اسٹیٹ بینک کومراسلہ ،بیرون ملک ترسیلات اور آف شور کمپنیوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ نیب نےشریف خاندان کےبعددوسرے سیاستدانوں کیخلاف بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

نیب لاہور نے ایکسچینج کمیشن،اسٹیٹ بینک کومراسلہ بھیجا ہے جس میں مونس الٰہی اور انکی اہلیہ کے بیرون ملک ترسیلات بھجوانے کے حوالے سے تفصیلات طلب کیں ہیں۔نیب نے مونس الٰہی کی کمپنی اولیو گرو ایسٹ لمیٹڈ سے متعلق ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔ نیب نے علیم خان کی اوور سیز کمپنی ہیکسم کا ریکارڈ بھی طلب کر لیااور اس سلسلے میں ایف بی آر کو مراسلہ ارسال کر تے ہوئے علیم خان اور مونس الٰہی کی آف شور کمپنیوں کی معلومات بھی مانگ لیں۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہےکہ تمام متعلقہ ادارے 23 جنوری کو ریکارڈ لے کر پیش ہوں۔