آصف زرداری کی منو بھائی کے گھر جا کر اہل خانہ سے اظہار تعزیت ،فاتحہ خوانی ،خدمات پر خراج تحسین پیش کیا

 
0
398

تھیلیسمیا کے بچوں کیلئے منو بھائی کے مشن کی مدد کرنے  کی یقین  دہانی

لاہور ، جنوری  20 (ٹی این ایس):  پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ و سابق صدر آصف علی زرداری نے ادب ،صحافت اور بچوں کی فلاح کیلئے خدمات پر منو بھائی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تھیلیسمیا کے بچوں کیلئے انکے مشن کو جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ۔گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے منو بھائی کے گھر جا کر انکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

آصف زرداری نے کہا کہ منو بھائی سچے جمہوریت پسند،انسان اور ادب دوست شخص تھے، انہوں نے اپنی ذات کیلئے نہیں ہمیشہ دوسروں کے بھلے کا سوچا،خون کی کمی کی بیماریوں کا شکار بچوں کیلئے منو بھائی کی خدمات بے مثال ہیں۔ خون کی کمی کی بیماریوں کا شکار بچوں کیلئے منو بھائی کا مشن جاری رہے گا اور ہم ہر قدم پر منو بھائی کے مشن کو جاری رکھنے میں مدد کریں گے۔سابق صدر کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔