ساہیوال ،12سالہ بچی سے زیادتی ،ملزم برہنہ تصاویر بنا کر لڑکی کو بلیک میل کر کے بار بار زیادتی کانشانہ بناتا رہا

 
0
321

لاہور،جنوری22(ٹی این ایس) :ساہیوال کے علاقہ محلہ فرید گنج شکر کی رہائشی شاہدہ پروین اپنی ماں کو ملنے گئی تو پیچھے سے اس کے رشتے دار نوجوان عاطف عرف ببلو نے شاہدہ پروین کی بیٹی چاندنی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔تفصیلات کے مطابق عاطف نے چاندنی کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد اس کی برہنہ تصاویر بنا لیں اور تصاویر فیس بک ڈالنے کا کہہ کر اسے بلیک میل کرتے ہوئے اسے کئی ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا اور بچی کے حاملہ ہونے پر اس کے گھر والوں کو پتہ چل گیا ۔پولیس تھانہ سٹی نے بچی کی والدہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔جس کے بعدملزم عاطف فرار ہو گیا اور پولیس اس کے پکڑنے کے لئے چھاپے مار رہی ہے ۔