آرمی چیف جمہوریت کا احترام کرتے ہیں،جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچتے رہنے چاہیے ملک کی یہ تیسری جمہوری حکومت ہے جو اپنا عرصہ اقتدارمکمل کرنے جارہی ہے:فوج

 
0
335

راولپنڈی، جنوری 23 (ٹی این ایس): ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوریت کا چلنابہت ضروری ہے آرمی چیف جمہوریت کا احترام کرتے ہیں،جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچتے رہنے چاہیے ملک کی یہ تیسری جمہوری حکومت ہے جو اپنا عرصہ اقتدارمکمل کرنے جارہی ہے ،انتخابات کا اعلان الیکشن کمیشن کو کرنا ہے الیکشن سے متعلق جوبھی حکم ملے گافوج عمل کرےگی نہیں چاہتے کہ ایساوقت آئے کہ آرمی چیف الیکشن کا اعلان کریں۔
نجی چینل  کے ایک پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ آرمی چیف قانون کی پاسداری پریقین رکھتے ہیں وہ ملکی تاریخ میں پہلی بارسینیٹ میں گئے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت چلناضروری ہے جمہوریت کو ہم سے خطرہ نہیں،یہ فوج عوام کی فوج ہے عوام کیلیے جو بھی کرنا پڑے گا وہ کریں گے۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان سے حقانی نیٹ ورک کے حملوں کا الزام بے بنیاد ہے یہ کہناغلط ہے کہ حقانی نیٹ ورک یادیگرافغانستان جاکر حملے کررہے ہیں،حقانیوں کا تعلق افغانستا ن سے ہے اور وہی وہاں کارروائیاں کررہے ہیں،ہم نے اپنے ملک میں آپریشنز کے ذریعے دہشت گردوں کو شکست دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کئی بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں،مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد بھارت کے قابو سے باہر ہورہی ہے،ایل او سی پر بھارتی کارروائی کا ایک مقصد مسئلہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانا بھی ہے،بھارتی جارحیت کادوسرا مقصد دہشتگردی کیخلاف جنگ سے ہماری توجہ ہٹانا ہے۔آصف غفور کہتے ہیں کہ آج آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری کا دورہ کیا،بھارتی جارحیت کا سرحد پر بھرپور جواب دیا جارہا ہے کوئی مس ایڈونچرہوگا تواس کاجواب دیاجارہاہے ا وردیاجاتارہے گا ۔میجر جنرل آصف غفور کہتے ہیں کہ ملک میں استحکام بہت ضروری ہے ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں