نیشنل ڈیٹا بیس و رجسٹریشن اتھارٹی (ترمیمی) بل 2018ء قومی اسمبلی میں پیش

 
0
365

اسلام آباد ،جنوری 23(ٹی این ایس):نیشنل ڈیٹا بیس و رجسٹریشن اتھارٹی (ترمیمی) بل 2018ء قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔ منگل کو ایم کیو ایم پاکستان کی رکن ثمن سلطانہ جعفری نے نیشنل ڈیٹابیس و رجسٹریشن اتھارٹی آرڈیننس 2000ء میں مزید ترمیم کرنے کا بل نیشنل ڈیٹابیس و رجسٹریشن اتھارٹی (ترمیمی) بل 2018ء پیش کرنے کی اجازت چاہی جس کی وزیر قانون نے مخالفت نہیں کی۔ اس کے بعد انہوں نے بل ایوان میں پیش کیا۔