شدیددھند ٗگڈو تھرمل پاور اسٹیشن کے تمام یونٹ ٹرپ کرگئے ٗسندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل 

 
0
321

کشمور جنوری 27(ٹی این ایس) شدیددھند کیباعث گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کے تمام یونٹ ٹرپ ہو گئے۔گڈو تھرمل پاور اسٹیشن ٹرپ کرنے سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ذرائع کے مطابق یونٹ 5 سے 15 تک کے یونٹوں سے بجلی کی پیداوار معطل ہوگئی ہے جس سے جعفر آباد، نصیرآباد، صحبت پور، بولان، راجن پور اور رحیم یار خان کو بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔ذرائع کے مطابق پاور اسٹیشن ٹرپ پونے سے متاثر ہونے والے علاقوں میں کشمور، کندکوٹ، تنگوانی، جیکب آباد، شکارپور اور لاڑکانہ شامل ہیں۔