آئی پی ایل 2018ئ کھلاڑیوں کی نیلامی، بین سٹوکس سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے،

 
0
260

بنگلور جنوری 27(ٹی این ایس): رواں برس شیڈول انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے سلسلے میں دو روزہ نیلامی کے ابتدائی روز بین سٹوکس سب سے مہنگے ترین کھلاڑی رہے، راجستھان رائلز نے انگلش آل رائونڈر کو 12 کروڑ اور 50 لاکھ میں خریدا، لوکیش راہول اور منیش پانڈے مشترکہ طور پر دوسرے مہنگے ترین کھلاڑی رہے، کنگز الیون پنجاب نے لوکیش راہول اور سن رائزرز حیدر آبادنے پانڈے کو 11، 11 کروڑ روپے میں حاصل کیا، مچل سٹارک تیسرے مہنگے ترین کھلاڑی رہے، کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 9.4 کروڑ روپے میں ان کے ساتھ معاہدہ کیا، کرس گیل، ہاشم آملہ اور جوروٹ کی بولی نہ لگی۔

ہفتے کو رواں برس ہونے والے آئی پی ایل کے گیارہویں ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی دو روزہ نیلامی کی تقریب بنگلور میں شروع ہو گئی، ابتدائی روز شیکھر دھون سب سے پہلے فروخت ہونے والے کھلاڑی تھے جنہیں سن رائزرز حیدر آباد نے 5.2 کروڑ روپے میں خریدا، روی چندرن ایشون کنگز الیون پنجاب کے ہو گئے، ممبئی انڈینز نے کیرن پولارڈ کو دوبارہ خرید لیا، کرن نائر 5.6 کروڑ کے عوض کنگز الیون پنجاب کے ہو گئے، کنگز الیون پنجاب نے یووراج سنگھ، ڈیوڈ ملر، لوکیش راہول، کرن نائر، ایرون فنچ، مارکس سٹوئنس کو خریدا، رائل چیلنجرز بنگلور نے معین علی، کولن ڈی گرینڈ ہوم، کرس ووکس، برینڈن میک کولم کو خریدا، چنائی سپر کنگز نے فاف ڈوپلیسی کو دوبارہ اپنا بنا لیا،

اس کے علاوہ فرنچائز نے ہربھجن سنگھ، ڈیوائن براوو، شین واٹسن، کیدر جادھو سے معاہدہ کیا، راجستھان رائلز نے بین سٹوکس کے ساتھ ساتھ سٹورٹ بنی اور اجنکیا راہانے کو خریدا، کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے آسٹریلوی فاسٹ بائولر مچل سٹارک، کرس لین کو خریدا، دیلی ڈیئر ڈیولز نے کولن منرو، جیسن روئے، گوتم گھمبیر کو خریدا، سن رائزرز حیدر آبادنے شکیب الحسن، کین ولیمسن، منیش پانڈے، کارلوس بریتھویٹ، یوسف پٹھان کو خریدا، ابتدائی روز کرس گیل، ہاشم آملہ، جوروٹ، جیمز فالکنر، مارٹن گپٹل، مرلی وجے کو خریدار نہ ملا۔