گور نر سندھ سے وزیر مملکت مریم اور نگزیب اور مصدق ملک کی ملاقات ٗ سندھ کی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال

 
0
336

کراچی جنوری 28(ٹی این ایس)وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ سیاست سے بالا تر عوام کا مفاد سب سے مقدم ہے ٗ 2013 کے وقت مشکلات میں گھری عوام کو 2018 ء میں حکومت نے امن و امان ٗ توانائی اور مستحکم معیشت کے خوبصورت تحفے دیئے ٗصوبہ کی ترقی و خوشحالی وفاق کے وژن کا واضح عکاس ہے۔گورنر سندھ محمد زبیر سے گورنر ہاؤس میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور وزیر اظعم کے مشیر مصدق ملک نے اتوار کو ملاقات کی، ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ملاقات میں اظہار رائے ، آزادی صحافت ، عوامی فلاح بہبود کے منصوبوں کی تشہیر ، معاشی خوشحالی میں میڈیا کے کردار سمیت اہمیت کے حامل دیگر امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر گورنر سندھ نے کہاکہ صوبہ میں وفاق کے تعاون سے تشکیل دیئے گئے ترقیاتی منصوبے اہم ثابت ہونگے۔ امن و امان کے قیام میں میڈیا کا کردار اہم ہے ٗ معاشرتی برائیوں کی نشاندہی میں میڈیا اہم خدمت انجام دے رہا ہے ۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپور تعاون فراہم کررہی ہے ۔وفاق کے تعاون سے 75 ارب روپے کی خطیر رقم سے ترقیاتی منصوبے کراچی میں جاری ہیں ۔ بھرپور تعاون فراہم کرنے پر صوبہ کے مکین وفاق کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ۔صوبہ کی ترقی و خوشحالی وفاق کے وژن کا واضح عکاس ہے ۔ امن و امان اور توانائی بحران کے خاتمہ کے بعد معیشت بھی مستحکم ہو چکی ہے ۔ بلا تفریق خدمت اور عوام کی فلاح وبہبود حکومت اولین ترجیح ہے ۔ وزیر مملکت نے کہاکہ سیاست سے بالا تر عوام کا مفاد سب سے مقدم ہے ٗ2013 ء کے وقت مشکلات میں گھری عوام کو 2018 ء ٗ میں موجودہ حکومت نے امن و امان ، توانائی اور مستحکم معیشت کے خوبصورت تحفے دیئے ۔