ایف آئی اے نے انٹرپول کے ذریعے کینیڈا کی شکایت پر جھنگ میں کارروائی کرکے فحش فلمیں بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

 
0
294

لاہورجنوری 28(ٹی این ایس)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے انٹرپول کے ذریعے کینیڈا کی شکایت پر پنجاب کے ضلع جھنگ میں کارروائی کرتے ہوئے فحش فلمیں بنانے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ پولیس نے ایک کارروائی میں لاہور کے علاقہ اقبال ٹاؤن میں نیٹ کیفوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کم عمر بچوں کو فحش فلمیں دکھانے کے الزام میں 8کیفے مالکان کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق انٹرپول کے ذریعے کینیڈا کے شہر اوٹاوا سے ملزم کی نشاندہی کی گئی تھی جس کی بنا ء پر جھنگ میں کارروائی عمل میں لائی گئی ۔گرفتار کیے گئے ملزم کا نام تیمور مقصود ہے، جو فحش فلمیں بنانے اور ان کی فروخت میں ملوث تھا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ملزم کا لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔علاوہ ازیں پولیس نے اقبال ٹاؤن کے علاقہ مون مارکیٹ میں قائم نیٹ کیفوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 8 کیفے مالکان کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق نیٹ کیفوں سے ایل سی ڈیز، کمیپوٹر اور بڑی تعداد میں نیٹ ڈیوائسز بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق نیٹ کیفوں پر کم عمر بچوں کو فحش فلمیں دکھائی جاتی تھیں جس کی شکایت اہل علاقہ نے پولیس کو کی تھی۔اہل علاقہ کے مطابق ان کے بچے اسکول سے واپسی پر سیدھا نیٹ کیفوں کارخ کرتے ہیں جہاں انہیں قابل اعتراض فلمیں دکھائی جاتی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فحش فلمیں دکھانے والے کیفوں کے خلاف آپریشن کا دائرہ وسیع کیا جائے گا ۔