مکہ المکرمہ ، دو بسوں میں تصادم ، 18 افراد زخمی

 
0
277

مکہ مکرمہ ،جنوری29(ٹی این ایس):ذرائع کے مطابق مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ آنے والی شاہراہ پر باشراحیل اسپتال کے پاس 2 بسوں میں ٹکر سے مختلف ممالک کے18افراد زخمی ہوگئے۔ بسوں پر مجموعی طور پر24افراد سوار تھے۔ مکہ مکرمہ ریجن میں محکمہ صحت کے ایمرجنسی سیکشن کے اہلکاروں نے زخمیوں کی ابتدائی مرہم پٹی اور انہیں علاج کیلئے ا سپتال میں داخل کرنے کی کارروائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق 10زخمیوں کو حرا جنرل اسپتال اور 8کو کنگ عبدالعزیز اسپتال میں داخل کیاگیا جبکہ 6 زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی مرہم پٹی کرکے واپس بھیج دیا گیا تھا کیونکہ ان کو آنے والی چوٹیں زیادہ گہری نہیں تھیں ۔ کسی جانی نقصان کی ابھی تک کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ تاہم پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔