پاکستان کی تمام عدالتوں میں میرے خلاف مقدمات چل رہے ہیں،مقدمات کی وجہ ڈھونڈنے کی کوشش کریں: نواز شریف

 
0
281

اسلام آباد جنوری 30(ٹی این ایس)آج احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی جس میں ،نواز شریف مریم نواز اور کییٹن صفدر عدالت میں پیش ہو ئے۔عدالت نے اس کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو 12 بجے سنایا جا یا گا۔جب کہ نواز شریف کا احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام عدالتوں میں میرے خلاف کیسیز چل رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان مقدمات کی وجہ کیا ہے ان کو ڈھونڈنے کی کوشش کریں۔ جب کہ وکیل نواز شریف کا کہنا ہے کہ ضمنی کیس میں استغاثہ تسلیم کر رہا ہے کہ اس کا پہلا کیس کمزور تھا۔ضمنی ریفرنس میں کوئی نئی چیز نہیں ہے وہی پرانے الزامات دہرائے جا رہے ہیں۔