حلفا کہتاہوں کہ میرےجہازوں پرراؤانوار نے ایک بار بھی سفر نہیں کیا، کہ نقیب اللہ کے ا ہلخانہ کےساتھ کھڑاہوں ،ملک ریاض کی وضاحت

 
0
355

کراچی، جنوری 30 (ٹی این ایس): چئیرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کا کہنا ہے کہ نقیب اللہ کے قتل کا بہت دکھ ہے وہ میرے بیٹوں کی طر ح تھا،حلفا کہتاہوں کہ میرے پاس 8سال سے 2جہازہیں میرے ان جہازوں پرراؤانوار نے ایک بار بھی سفر نہیں کیا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں چئیرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کا کہنا تھا کہ نقیب اللہ کے ا ہلخانہ کےساتھ کھڑاہوں اس کیس کافیصلہ قانون کے مطابق ہو گا،نہ کبھی کوئی غیر قانونی کام کیا نہ اور اس کا حصہ بنتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ نجی مصروفیات اورعلاج کے سلسلے میں بیرون ملک ہوں۔
واضح رہے ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جبکہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے یہ حکم دے رکھا ہے کہ ملک میں نجی چارٹرڈ طیارے رکھنے والے افراد عدالت میں حلفا بیان جمع کروائیں کہ انہوں نے سابق ایس ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کو ان کے جہاز وں میں ملک سے فرار ہونے میں کوئی مدد فراہم نہیں کی۔
دوسری جانب سپریم کورٹ کی جانب سے 72گھنٹوں میں راﺅ انوار کو گرفتار کرنے کا وقت بھی ختم ہوچکا ہے لیکن ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔