مشہور و معروف بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا 43برس کی ہو گئیں

 
0
8120
ممبئی جنوری 31 (ٹی این ایس) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنتا نے زندگی کی 43بہاریں دیکھ لیں، انہوں نے اپنی پہلی ہی فلم کیلئے فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطا بق ہماچل پردیش کے پہاڑی علاقے شملہ میں 31جنوری1975ء کو پیدا ہوئی ،پریتی زنٹا نے 1998ء میں بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ ان کے ٹیلنٹ نے پہلی ہی فلم دل سے سے ناقدوں اور فلم بینوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔اسی برس ریلیز ہوئی فلم سولجر نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ کل ہو نہ ہو، کوئی مل گیا، ویر زارا، دل چاہتا ہے، سلام نمستے ، کبھی الوداع نہ کہنا ان کی بہترین فلموں میں شامل ہیں۔ 29 فروری2016ء کو پریتی نے امریکا کے جین گوڈینو سے شادی کر کے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کر لی