اسلام آباد انتظامیہ نے ویلنٹائن ڈے کی تقریبات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا

 
0
405

اسلام آباد ،جنوری31(ٹی این ایس):اسلام آباد انتظامیہ نے ویلنٹائن ڈے کی تقریبات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں ویلنٹائن ڈے منانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ فیصلے کےمطابق وفاقی دارالحکومت میں جس نے بھی ویلنٹائن ڈے منایا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویلنٹائن ڈے منانے والوں کے خلاف مقدمے تک درج کیے جانے کا امکان ہے۔ اگلے دو روز میں ڈپٹی کمشنر اجلاس طلب کریں گے جس میں ویلنٹائن ڈے اور 23 مارچ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ جبکہ 5 فروری کو بھی سکیورٹی سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔