وزیراعظم کی ہدایت پر برنڈ ہیلڈن کوبیرون ملک جانےکی اجازت دی،چوہدری نثار

 
0
352

اسلام آباد ،جنوری31(ٹی این ایس):مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے سابق سی ای اوپی آئی اے برنڈہیلڈن کوفرارمیں مدد دینے کے الزامات کی تردید کردی ہے۔سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پربرنڈ ہیلڈن کوبیرون ملک جانے دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار اپنے بیان میں کہا کہ پی آئی اے کے جرمن چیف ایگزیکٹوبرنڈ ہیلڈن کووزیراعظم آفس سے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی۔

جرمن سی ای او کو میرے کہنے پربیرون ملک نہیں بھیجا گیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پرجرمن سی ای او کوجانے دیاگیا۔جرمن سفیر نے ایک مہینے میں واپس آنے کایقین دلایا تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے جرمن سی ای او کے بیرون ملک فرار میں مدد فراہم کرنے کے الزام کی تردید کردی ہے۔واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف جب وزارت عظمیٰ کے عہدے پرتھے۔اس دوران وزارت داخلہ کے عہدے پر چوہدری نثارتعینات تھے ۔