حکومت نے روشن پاکستان کی بنیاد رکھ دی،انتہائی کم مدت میں توانائی منصوبے مکمل کئے ‘پرویز ملک

 
0
344

لاہور ،جنوری31(ٹی این ایس):پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و وقاقی وزیر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے روشن پاکستان کی مضبوط بنیاد رکھی ہے، انتہائی مختصر مدت میں توانائی منصوبے مکمل کئے ہیں اور لوڈشیڈنگ ماضی کا حصہ بن چکی ہے،سابق حکمرانوں نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرکے ملک کو اندھیروں میں ڈبوئے رکھا،یہ ن لیگ کی حکومت کا بڑا کارنامہ ہے کہ توانائی منصوبے کم لاگت میں شفاف ترین طریقے سے مکمل کئے گئے ہیں،ماضی کی حکومتوں نے توانائی منصوبوں کے حوالے سے قوم کیساتھ سنگین مذاق کیا، 2018ء کے انتخابات میں عوام کی عدالت میں ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) سرخرو ہو گی، آمروں کو ویلکم کیا جاتاہے، اور ان کے اقدامات کو آئینی تحفظ اور آئین میں ترامیم کی اجازت دی جاتی ہے،قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں قوم کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں داخل کردیا ہے،اورپاکستان کی تاریخ کے سب سے شفاف اور تیز رفتار منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں اور موجودہ حکومت نے شفافیت کی تاریخ رقم کرکے اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور پارٹی دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رمضان صدیق بھٹی، سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،جاوید اقبال،علی عمران چوہدری علی عدنان چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہن لیگ کی حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو توانائی بحران عروج پر تھا، ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا اور ہر طرف مایوسیوں نے ڈیرے ڈال رکھے تھے۔

ہم نے معاملے کی سنگینی کو سنجیدگی سے لیا اور توانائی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے دن رات ایک کئے رکھا۔ جنگی بنیادوں پر بجلی کی پیداوار کے مختلف منصوبوں پر دیوانہ وار کام شروع کیا اور عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلانے کیلئے ریکارڈ مدت میں توانائی کے منصوبے مکمل کئے۔ آج لوڈشیڈنگ ختم ہو چکی ہے۔ بجلی کی پیداوار بڑھنے سے لوگوں کے روزگار میں اضافہ ہوا ہے اور گھروں میں خوشحالی آئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کاوشوں کی بدولت جاری توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں وافر بجلی ہوگی اور فالتو بجلی برآمد بھی کی جاسکے گی۔