نواز شریف 2 روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے

 
0
387

کراچی، جنوری 31 (ٹی این ایس):پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف آج دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ پارٹی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات اسد عثمانی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق محمد نواز شریف اپنی آمد کے فوراً بعد پارٹی کی صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کی صدارت کریں گے جس کے بعد کراچی میں زیر تعمیر گرین لائن پروجیکٹ کا دورہ کریں گے جبکہ شام سات بجے تاجر برادری سے ملاقات کریں گے۔سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف جمعہ کو مقامی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کریں گے بعد ازاں وہ وکلاء برادری اور دیگر وفود سے ملاقات کریں گے ۔