نہال ہاشمی کیخلاف فیصلہ کیپٹن صفد ر جیسے لوگوں کیلئے مثال بنے گا ‘ فواد چوہدری 

 
0
306

لاہور فروری 1(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نہال ہاشمی کے خلاف فیصلہ کیپٹن (ر) صفد ر جیسے لوگوں کیلئے مثال بنے گا ۔ انہوں نے سپریم کورت کی جانب سے نہال ہاشمی کو پانچ سال کے لئے نااہل اور ایک ماہ قید کی سزا پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کا بڑا مناسب فیصلہ ہے، نہال ہاشمی نے عدالت اور براہ راست جے آئی ٹی کو دھمکیاں دی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیپٹن (ر) صفدر جیسے لوگوں کیلئے مثال بنے گا، جو مسلسل توہین عدالت کر رہے ہیں۔