میں جنوبی پنجاب کے عوام کی خدمت جاری رکھوں گا، علی خان ترین

 
0
308

لاہور فروری 14(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی خان ترین نے کہا ہے جنوبی پنجاب کی ترقی ہمیشہ ان کے پیشِ نظر رہی ہے، کچھ بھی ہو جائے وہ اپنا کام جاری رکھیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں علی خان ترین نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ جنوبی پنجاب کی ترقی پر فوکس کیا ہے اور میں اپنے کام کو آخری دم تک جاری رکھوں گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 میں علی خان ترین کو پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ حلقے کے تمام 338 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے امیدوار پیر اقبال شاہ 116590 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے علی ترین خان 91230 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔