پنجاب ،سندھ پولیس ماورائے عدالت ہلاکتوں میں ملوث ہے‘ عمران خان 

 
0
337

لاہور فروری 1(ٹی این ایس) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ پولیس ماورائے عدالت ہلاکتوں میں ملوث ہے،خواجہ آصف شریف خاندان کے منی لانڈرنگ گینگ کا حصہ ہیں ،وزیرخارجہ کی کرپشن اورمنی لانڈرنگ کو ہرسطح پراٹھایا جائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی خودمختار، پیشہ ور اور غیرسیاسی پولیس کا پنجاب اور سندھ پولیس سے کوئی موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔خیبر پختونخوا ایکٹ کے ذریعے صوبے کی پولیس کو مکمل طور پر غیر سیاسی کردیا گیا ہے جبکہ پنجاب اور سندھ میں پولیس سیاسی مخالفین کو کچلنے اور ماورائے عدالت ہلاکتوں میں ملوث ہے۔دریں اثنا عمران خان نے تحریک انصاف کے رہنماعثمان ڈار سے ملاقات میں خواجہ آصف نااہلی کیس سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ عمران خان نے عثمان ڈارکو تمام دستاویزی ثبوت میڈیا کوجاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف شریف خاندان کے منی لانڈرنگ گینگ کا حصہ ہیں اوروزیرخارجہ کی کرپشن اورمنی لانڈرنگ کو ہرسطح پراٹھایا جائے۔