اپنے صوبے میں بد ترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کس منہ سے عوام کا سامنا کرینگے‘ شہباز شریف 

 
0
300

لاہور فروری 1(ٹی این ایس) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنے صوبے میں بد ترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کس منہ سے عوام کا سامنا کریں گے، دھرنا گروپ کوعوامی فلاح کے منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا حساب دینا ہوگا۔وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جھوٹ اور الزامات کی سیاست کرنے والوں کی اپنے صوبے میں کارکردگی قوم کے سامنے ہے، ان لوگوں نے دھرنوں، لاک ڈان اور احتجاج کرکے قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا۔ انہوں نے کہا کہ باشعور عوام دروغ گوئی اور بہتان تراشی کرنے والوں کے عزائم پہچان چکے ہیں، جھوٹے الزامات لگا کر عوام کی خدمت نہیں کی جاسکتی۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ باشعور عوام ایسے شکست خوردہ عناصر کو عام انتخابات میں ایک بار پھر مسترد کردیں گے۔