سابق کرکٹر سعید انور کے بہنوئی کے مبینہ اغواء ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع 

 
0
330

لاہور فروری 1( ٹی این ایس) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے سابق کرکٹر سعید انور کے بہنوئی کے مبینہ اغواء ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔سرکاری گاڑیوں میں نقاب پوش افراد نے ان کو گھر سے اغواء کیا ہے۔جاتے ہوئے اپنے ساتھ قیمتی سامان ،لیپ ٹاپ ،کمپیوٹر اور دستاویز ات بھی لے گئے ہیں۔کیا پولیس نے ابھی تک اس واقعے کا مقدمہ درج کیا ہے اور کیا کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔