میر ہزار خان بجارانی اورا ن کی اہلیہ کی ہلاکت:پیپلز پارٹی کا تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرکے تین روزہ سوگ کا اعلان 

 
0
315

بلاول بھٹو زرداری کا وزیراعلیٰ سندھ کو معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ دینے کا حکم
شدید صدمہ ہوا ، میری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں آصفہ بھٹو زر داری

اسلام آباد، فروری 01 (ٹی این ایس):میر ہزار خان بجارانی اوران کی اہلیہ کے پراسرار قتل پر پیپلز پارٹی نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرکے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔ایک بیان میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ دینے کا حکم دے دیا۔دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ میر ہزار خان بجارانی اورا ن کی اہلیہ کے قتل پر شدید صدمہ ہوا ، میری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔