فرانس شام کے معاملے میں ہمیں سبق نہ دے، ترک وزیر خارجہ

 
0
517

پیرس فروری2(ٹی این ایس)ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اولو نے کہا ہے کہ شام کے معاملے میں فرانس انقرہ کو کوئی بھی سبق پڑھانے سے گریز کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے اپنا یہ بیان فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کے اْس بیان کے تناظر میں دیا جس میں ماکروں نے کہا تھا کہ شام میں ترک فوج کشی کسی بڑے تنازعے کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے۔ چاؤش اولو نے اس بیان پر اپنے ردعمل میں یہ بھی کہا کہ اْن کا ملک فرانس نہیں ہے، جس نے سارے افریقہ پر قبضہ کر رکھا تھا۔ ترک فوج نے شام کے علاقے عفرین میں مقامی کرد ملیشیا کے خلاف اپنا عسکری آپریشن بیس جنوری کو شروع کیا تھا۔