کراچی، ایک ہی خاندان کے تین افراد کی گمشدگی ،سیکرٹری داخلہ ،ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹسز جاری 

 
0
315

کراچی فروری2(ٹی این ایس)سندھ ہائیکورٹ نے ایک ہی خاندان کے تین افراد کی گمشدگی کے معاملے پر سیکرٹری داخلہ،ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ سمیت دیگرمتعلقہ اداروں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 22 فروری تک جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا۔جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ نے ایک ہی خاندان کے تین افراد کی گمشدگی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی.. عدالت میں دائر درخواست میں درخواست گزار شہر بانو نے سیکرٹری داخلہ،ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ،ایڈیشنل آئی جی سندھ اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انکے شوہر محمد اسلم سمییت دو بیٹوں کو حراست میں لیا. خاتون کا اپنی درخواست میں کہناتھاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انکے شوہر اور ایک بیٹے کو 19 جنوری 2018 کو کلری تھانے کی حدود میں لیا جبکہ اسی روز دوسرے بیٹے کو بغدادی تھانے کہ حدود سے گرفتار کیا… عدالت میں درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ انکے موکل محمد اسلم ڈی ایم سی غربی یوسی 4 کے چیئرمین ہیں گمشدگی کے بعد 13 روز گزر گئے تاحال انکا کوئی سراغ نہیں ملا..عدالت نے درخواست میں فریق بنائے گئے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے انہیں 22 فروری تک جواب داخل کرانے کا حکم دیا۔