صحت کے شعبے میں بہتری کے لئے تین برس قبل قائم کئے جانے والے سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن نے باقاعدہ کام کا آغاز کردیا

 
0
288

کراچی فروری2(ٹی این ایس)صحت کے شعبے میں بہتری کے لئے تین برس قبل قائم کئے جانے والے سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن نے باقاعدہ کام کا آغاز کردیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں صحت سے متعلق اداروں کی رجسٹریشن شروع کی جارہی ہے۔سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیئرمین وزیر صحت سندھ ہیں جبکہ چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر ٹیپو سلطان ہوں گے دیگر اراکین میں سیکرٹری صحت، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر شامل ہیں اسی طرح چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر منہاج اے قدوائی کو مقررکیا گیا ہے۔ سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن کا قیام 2014 میں عمل میں آیا۔ کمیشن نت نئی بیماریوں پر کی جانے والی تحقیقات پر عمل بھی کرائے گا اور معیاری سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات اٹھائے گا اسی طرح اتائی ڈاکٹروں کا خاتمہ اور صحت کے شعبے میں ہونے والی نت نئی تحقیقات پر عمل درآمد کرانا بھی سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن کی ذمہ داری ہوگی۔