کراچی، واٹربورڈ کی زمین پر قبضہ ،سندھ ہائی کورٹ نے نیب کے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم جاری کردیا

 
0
280

کراچی فروری2(ٹی این ایس)سندھ ہائیکورٹ نے گلستان جوہر بلاک نمبر 1 مین واٹر بورڈ کی زمین پر قبضے کے خلاف دائر درخواست پر نیب کے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم جاری کردیاہے ۔جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں قائم دورکنی بینچ نے گلستان جوہر بلاک نمبر 1 میں واٹر بورڈ کی زمین پر قبضے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ عدالت میں نیب کے تفتیشی افسر پیش نہیں ہوسکے جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریماکس دیے کہ اگر تفتیش نہیں کرسکتے تو نیب حکام اپنی پراسیکیوشن کو تالہ لگا دیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے مذید کارروائی 2 مارچ تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ چائنہ کٹنگ میں واٹر بورڈ کیاپنے ملازمین اور کے ڈی اے کے ملازمین ودیگر 21 ملزمان شامل ہیں۔