سوات کی تحصیل کبل میں دھماکہ ،ایک شخص جاں بحق ، متعدد زخمی

 
0
401

سوات فروری 3(ٹی این ایس)سوات کی تحصیل کبل کے علاقے شریف آباد میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک فرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقے شریف آباد  میں ہونے والے دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے مٰیں لے لیا  اور سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے ۔

دوسری جانب ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں پہنچایا جارہا ہے  تحصیل کے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی ناٖفذ کر دی گئی ہے۔