خیبر پختونخوا ہ ، گریڈ 17سے گریڈ 21 تک کے افسران کی تنخواہوں میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ

 
0
419

پشاور فروری 3 (ٹی این ایس)خیبر پختونخوا ہ حکومت  نے صوبے میں شیڈول پوسٹوں پر تعینات گریڈ 17سے گریڈ 21 کے  افسران کی تنخوا ہوں میں’’ ایگزیکٹوالائونس‘‘ کے نام سے کئے جانے والے ڈیڑھ سو فیصد اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا  ہے۔

جمعہ کے روز محکمہ خزانہ کے ریگولیشن ونگ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ا س االائونس کا اطلاق پاکستان ایڈمنسٹریٹیو گروپ ،پی سی ایس اور پی ایم ایس گروپ سے تعلق رکھنے والے گریڈ 17سے گریڈ 21 کے افسران پر ہوگا تاہم او ایس ڈی اور لیو ریزرو پوسٹوں پر تعینات افسران پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔سرکاری افسران کے ایگزیکٹو الائو نس پر سالانہ سرکاری خزانے سے پچاس کروڑ روپے اضافی خرچ ہونگے ۔

اعلامیہ کے مطابق مذکورہ الائونس کی مظوری سے گریڈ 17کے افسران کی بنیادی تنخوا ہ 30370سے بڑھ کر 45550،گریڈ18کے افسران کی بنیادی تنخواہ 38350سے بڑھ کر 57525،گریڈ19کے افسران کی بنیادی تنخواہ 59210سے بڑھ کر 88815،گریڈ 20کے افسران کی بنیاادی تنخوا ہ69090سے بڑھ کر 1,03,635روپے جبکہ گریڈ 21کے افسران کی بنیادی تنخوا ہ 76720سے بڑھ کر 1,15,080روپے ہوگئی ہے۔