خیبرپختونخوا حکومت کا میگا پراجیکٹ بس ریپڈ ٹرانزٹ پشاور تکمیل سے پہلے تنارعات کا شکار

 
0
327

پشاور،5مئی(ٹی این ایس ) : خیبرپختونخوا حکومت کا میگا پراجیکٹ بس ریپڈ ٹرانزٹ پشاور تکمیل سے پہلے تنارعات کا شکار، منصوبے کا چیف ایگزیکٹو کو ہٹائے جانے پر تین اعلی افسران بھی احتجاجا مستعفی ہو گئے۔ساٹھ ارب سے زائد لاگت پر تعمیر ہو نے والا پشاور کا بس ریپڈ ٹرانزٹ سروس کی تکمیل میں تاخیر پر وزیر اعلی پرویز خٹک نے منصوبے کے چیف ایگزیکٹو الطاف درانی کو عہدے سے ہٹا دیا جس پراحتجاجا منصوبے کے جنرل منیجر ، چیف فنانشل آفیسر اور بورڈ کے چیئرمین نے بھی استعفیٰ دے دیا۔ بورڈ کو لکھے گئے مراسلے میں موقف اختیار کیا ہے کہ منصوبہ مئی تو کیا رواں سال کے آخر تک بھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا۔ پنک بس چلانے کے لیے قواعد و ضوابط کو توڑا جا رہا ہے اسی طرح بی آر ٹی بسوں کی وقت سے پہلے خریداری سے بھی کروڑوں کا نقصان ہوگا۔ اکتوبر میں شروع کیے گئے منصوبے کی تکمیل کے لیے خیبر پختونخوا حکومت نے پہلے اپریل بعدازاں بیس مئی کی تاریخ مقرر کی تھی۔