پنجاب حکومت نے 7ڈی آئی جیز کو ریلیو کر دیا

 
0
460

لاہور،5مئی(ٹی این ایس ) : پنجاب حکومت نے 7ڈی آئی جیز کو ریلیو کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب سے ریلیو ہونے والے پولیس افسران میں ڈی آئی جی ہمایوں بشیرتارڑ،احمد ارسلان ملک،آغا محمد یوسف،محمد سلیم چوہدری، محبوب اسلم ،ڈی آئی جی محمد یوسف ملک ،منیر احمد ضیاء راؤ شامل ہیں۔ ڈی آئی جیز کو نئی تعیناتی کے مطابق وفاق کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔