جماعت اسلامی عوام اور جمہوری طاقت سے اسلامی انقلاب برپا کرے گی،مشتاق احمد

 
0
773

پشاور فروری 3 (ٹی این ایس)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوام اور جمہوری طاقت سے اسلامی انقلاب برپا کرے گی عوام کی طاقت اور جمہور کی طاقت سے حکومت کو تبدیل کریں گے۔ 2018اسلامی انقلاب کا سال ہے ، جماعت اسلامی ہی اسلامی انقلاب کی نقیب ہے یہ انقلاب پرامن ، مکمل اور تادیر قائم رہنے والا ہے جماعت اسلامی ، ایم ایم اے کے پلیٹ فارم کو اسی لیے دوبار فعال کیا کہ اسلامی انقلاب کو مضبوط بنیاد فراہم کی جاسکے اور ایک عالم گیر اور ہمہ جہت اسلامی انقلاب سے اہل پاکستان کو فیض یا ب کر کے قیادت کے منصب پر فائز کیا جا سکے انسانیت کی نجات اسلامی انقلاب ہی کے دامن میں ہے ہمارے نبی مہربان ؐ نے انقلاب اسلحے کے ذریعے نہیں بلکہ قرآن کے ذریعے انقلاب برپا کیا ہم بھی جو انقلاب برپا کرنا چاہتے ہیں اس کا بنیادی ہتھیار قرآن پاک ہو گا اس میں ہر حقدار کو اس کا حق گھر کی دہلیز پر ملنے کی ضمانت ہے ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی خیبر پختون خوا مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹر المرکز الاسلامی پشاور میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سالانہ سہ روزہ اجتماع کے دوسرے دن” نبی ؐ کے طریق انقلاب” کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب ہی کرپشن اور بدعنوانی کا پرامن خاتمہ ہے جماعت اسلامی عوام کے ووٹ کی قوت سے یہ پرامن اور مکمل انقلاب بر پا کرے گی جماعت اسلامی کی دعوت اعلانیہ دعوت ہے ہم زیر زمین کاموں پر یقین نہیں رکھتے بلکہ آئین کے دائرے کے اندر رہ کر اسلامی انقلاب کے لیے جدو جہد کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔اگر ہم مخالفتوں کو شکست دینا چاہتے ہیں تو اس کا راستہ بھی قرآن پاک ہے جماعت اسلامی نے ایم ایم کو فعال کر کے ملک کے تمام نوجوانوں اور بالخصوص عوام کے ووٹوں ایک سرسبز و شاداب پُر امن انقلاب کی روشن منزل دے دی ہے دین اسلام امن ،محبت اور ہمدردی کی قوت سے انقلاب برپا کرتا ہے اور ہر ظلم کا راستہ روکتا ہے یہی جماعت اسلامی کا بھی راستہ و منزل یہی ہے ۔