چین پاکستان اقتصادی راہداری امن اور خوشحالی کا راستہ ہے‘ مریم اورنگزیب

 
0
5251

لاہور،فروری 04(ٹی این ایس):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری امن اور خوشحالی کا راستہ ہے۔چین کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر روانگی سے قبل ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نہ صرف معیشت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا ذریعہ ہوگی بلکہ فن، ثقافت اور ثقافتی ورثے کے شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں بھی کھلیں گی۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان اور چین کا اشتراک عمل ایک نادر مثال ہے جس کا مطلب اپنے عوام کیلئے ترقی کے ثمرات ،روزگار کے مواقع اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔