اوپن یونیورسٹی نے فاٹا اور بلوچستان کے لئے میٹرک کی مفت تعلیم میں داخلوں کا آغاز کردیا

 
0
461

اسلام آباد،فروری 05(ٹی این ایس): علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے فاٹا اور بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے بہار 2018ء سمسٹر سے میٹرک کی تعلیم مفت کردی۔اِن دونوں علاقوں سے تعلق رکھنے والے داخلوں کے خواہشمند افراد یونیورسٹی کے میٹر پروگرام میں مفت داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ٗ ان سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی ٗ میٹرک پروگرام میں داخلے کے خواہشمند افراد کو 5مارچ تک داخلہ فارم متعلقہ ریجن میں جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے ملک بھر میں جیل کے قیدیوں ٗ خصوصی طلبہ و طالبات اور خواجہ سراؤں کے لئے مفت تعلیم کی سہولت پہلے ہی متعارف کی ہوئی ہے جبکہ فاٹا اور بلوچستان جیسے نظر انداز شدہ پورے علاقے کے لئے مفت تعلیم کی سہولت یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔تمام پروگرامز کے داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ قیدیوں کو داخلہ فارم جیلوں کے اندر ہی فراہم کئے جائیں گے۔یونیورسٹی نے اپنی سالانہ بجٹ میں غریب اور مستحق طلبہ کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لئے سکالرشپس اسکیم کے تحت 17کروڑ روپے کے رقم مختص کی ہوئی ہے۔اِ ن 9اسکالرشپس اسکیموں کی تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر دستیاب ہیں اور ان اسکیموں کے بارے میں مزیر معلومات یونیورسٹی کے قریب ترین ریجنل کیمپس سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔