نوازشریف سے محمود خان اچکزئی کی ملاقات ٗ ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

 
0
22996

اسلام آباد فروری6 (ٹی این ایس)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے منگل کو پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی جس میں بلوچستان میں صوبائی حکومت کی تبدیلی کے بعد کی صورتحال، فاٹا اصلاحات، سینیٹ الیکشن سمیت ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو مکمل حمایت کا یقین دلایا۔