ملکی تاریخ میں پہلی بار عام شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق خوراک کی دستیابی کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا

 
0
294

اسلام آباد 27 اپریل 2021 (ٹی این ایس): ملکی تاریخ میں پہلی بار عام شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق خوراک کی دستیابی کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد سیدہ شفق ہاشمی نے پہلی فوڈ سیفٹی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا ورکشاپ کا مقصد شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق خوراک کی دستیابی یقینی بنانا ہے۔سیدہ شفق ہاشمی کا کہنا تھا کہ غریب شہریوں کی بڑی تعداد روزانہ ان ٹھیلوں اور چھوٹے ہوٹلوں سے کھانا کھاتی ہے۔ ٹھیلوں اور چھوٹے ہوٹلز پر معیاری کھانے اور صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات نہ ہونے سے عوام کی بڑی تعداد بیماریوں میں مبتلا ہو جاتی ہے۔ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد گلی کوچوں میں قائم چھوٹے ریسٹورنٹس اور ٹھیلہ مالکان کو صحت بخش خوراک کے حوالے سے ضروری اقدامات سے بھی آگاہ کرنا ہے
چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد کو وفاقی دارالحکومت میں قائم چھوٹے ریسٹورنٹس اور ٹھیلوں پر صحت بخش خوراک کی فراہمی کیلئے اقدامات کی ہدایات کی تھیں ورکشاپ کو موثر بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے صحت کے حوالے سے ایڈوائزر پیر محر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کے شعبہ فوڈ اینڈ نیوٹریشنل سائنسسز کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ورکشاپ کے دوران شرکاء کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق معیاری کھانے کی تیاری ،صفائی ستھرائی اور بچ جانے والی خوراک کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے طریقوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ورکشاپ کے شرکاء کو کوڈ 19 کے دوران کھانے کی ترسیل کیلئے ضروری حفاظتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا ورکشاپ کے ابتدائی سیشن میں جی الیون مرکز کے چھوٹے ریسٹورنٹس اور ٹھیلہ بانوں کو بنیادی ٹریننگ دی گئی۔ ورکشاپ کے انعقاد میں وزیر اعظم کے احساس پروگرام،سی ڈی اے،پاکستان انسٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس کا بھی تعاون حاصل ہے اس پائلٹ پراجیکٹ کے تحت وفاقی دارالحکومت میں خوراک کی تیاری و ترسیل سے وابستہ چھوٹے ہوٹلز اور ٹھیلے پر کھانے فروخت کرنے والوں کو بنیادی اصولوں سے آگاہ کیا جائے گا۔ عوام کی بڑی تعداد روزانہ ان ہوٹلوں اور ٹھیلوں سے کھانا کھاتی ہے جن کی صحت کی حفاظت کیلئے تمام ضروری اقدمات کیئے جائیں گے۔

چیف کمشنر اسلام آباد اور ایڈمنسٹریٹر کے سٹریٹ فوڈ وینڈرز کو یہاں لانے اور صحت بخش خوراک کی تیاری و ترسیل کے بنیادی اور سائنسی اصولوں سے آگاہ کرنے کیلئے ورکشاپ کے انعقاد کو احسن اقدام ہے۔ضیاء باندے سینئر فیلو پاکستان انسٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس معیاری خوراک کی تیاری اور فراہمی سے بیماریوں پر قابو پا کر اوسط عمر میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ضیاء باندے پہلی بار انتظامی سطح پر شہریوں کی صحت کیلئے اقدامات کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔

انتظامیہ کی طرف سے ورکشاپ کا انعقاد کا اور چھوٹے اور غریب ہوٹلز اور ٹھیلہ مالکان کی ٹریننگ بہترین اقدام ہے۔ شرکاء ورکشاپ تاریخ میں پہلی بار کسی حکومت نے ٹھیلوں پر کھانے فروخت کرنے والوں کو بنیادی اصولوں سے آگاہ کیا جن پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ ورکشاپ میں شرکت سے پہلی بار علم ہوا کے صرف چند بنیادی اقدامات سے اپنی اور عوام کو معیاری خوراک مل سکتی ہے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن سیدہ شفق ہاشمی نے ورکشاپ کے شرکاء میں سرٹیفیکٹس بھی تقسیم کیئے صحت بخش اور معیاری خوراک پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز اسلام آباد سے ہو رہا ہے جسے پورے ملک تک پھیلایا جائے گا۔ پاکستانیوں کی بڑی تعداد غیر معیاری کھانوں کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتی ہے۔ معیاری اور صاف ستھری خوراک کی فراہمی سے عوام کو بیماریوں سے بچانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کیا ہے۔