صدر عارف علوی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دے دی

 
0
137

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی منظوری دے دی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ارباب محمد طاہر کی بطور ایڈیشنل جج مستقلی کی منظوری ،جسٹس سمن رفعت امتیاز کی بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں بطور ایڈیشنل جج مستقلی کی منظوری دی گئی ۔ صدر مملکت نے مستقلی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت دی ۔