نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی25 ویں یوم تاسیس پرخصو صی تقریب کا انعقاد

 
0
80

اسلام آباد:ڈرا ئیونگ لائسنسنگ اتھارٹی آڈیٹوریم میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی25 ویں یوم تاسیس کے موقع پرخصو صی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود تھے۔

تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات شاہد ہ اختر، سیکرٹری مواصلات کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا، آئی جی خالد محمو،چیرمین اوگرا،نیشنل کوورڈ ینیٹرNACTA،انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس،سابق انسپکٹرز جنرل آف موٹروے پولیس، دیگر محکموں کے سربراہان، سینئر افسران، شہدا کے فیملیز اور افسران و ملازمان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود، آئی جی خالد محمود اور موٹروے پولیس کے سابق انسپکٹرز جنرل آف پولیس کی افسران و ملازمان کو 25 ویں یوم تاسیس کے موقع پر خصوصی مبارکباد پیش کی اور کیک بھی کاٹا گیا۔ ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی آمد کے موقع پر وفاقی وزیر مواصلات کو سلامی پیش وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نے یاد گار شہد پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہدا کی درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا بھی کی اس کے علاوہ انہوں نے ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی کے احاطے میں یادگاری پودا بھی لگایا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نے کہا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس قیام پاکستان کے بعد قائم ہونے والے ان چند اداروں میں سے ایک ہے جن پر ہم بحیثیت قوم فخر کر سکتے ہیں۔ موٹروے پولیس تقریباپانچ ہزار کلومیٹر پرمحیط قومی شاہراں یمانداری اور لگن سے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہی ہے۔مجھے فخر ہے کہ میں ایک ایسے ادارے کا وزیر ہوں کہ جس کا موازنہ کسی بھی بین الاقوامی ٹریفک پولیس کیساتھ کیا جاسکتا ہے۔کی گئی۔

آئی جی خالد محمود نے کمانڈ سنبھالتے ہی دور حاضر کے جدید تقاضو ں پر پورا اترنے کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں و ہ قابل تعریف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ سیلاب کے دوران موٹروے پولیس نے جس طرح سیلاب زدگان کی خدمت کی وہ قابل تحسین ہے۔ موٹرویز پر جلد ٹراما سینٹرز قائم کئے جائیں گے اس کے علاوہ ملک بھر کے قومی شاہراں پر موبائل نیٹ ورک کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی خالد محمود نے کہا کہ پاکستان میں پولیسنگ کی تاریخ میں سال 1997 کو ایک نئے باب کا آغاز ہوا۔اپنی قیام سے لے کر اب تک کئی با صلاحیت اور فرض شناس انسپکٹرز جنرل نے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔موٹروے پولیس کو آئی لینڈ آف ایکسیلنس اور کرپشن فری ادارے کے خطابات سے نوازا جا چکا ہے۔ایمانداری موٹروے پولیس کا ایمان، خوش اخلاقی اس کی پہچان اور مسافروں کی مدد اس کی شان ہے۔ 25 سالوں پر محیط ایک مسلسل کوشش کے ذریعے اس ادارے نے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔موٹروے پولیس کے نڈر افسران نے مسافروں کی جان ومال کو محفوظ کرنے کے لییا پنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے میں دریغ نہیں کیا۔یوم یاسیس کے موقع پر ہم اپنے ان شہدا کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹال فری ہیلپ لائن 130 قیام عمل میں لایاگیا ہے۔ ہمسفر ایپ، سوشل میڈیا ونگ، میڈیامانیٹرنگ سیل کا قیام ایک بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔مسافروں کی سہولت اور راہنمائی کیلئے قومی شاہراں پر مختلف مقامات پر سہولت سینٹر ز کا قائم کیا گیا ہے۔مستقبل میں CPEC کے علاوہ مزید شاہرائیں بھی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے زیر انتظام ہوں گی۔ادارہ مستقبل میں انٹیلی جینٹ ٹرانسپورٹ سسٹم(ITS) متعارف کروانے جارہا ہے جس سے این ایچ ایم پی کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہو گا۔نیشنل ڈرائیورنگ لائسنس ریپوزٹری (NDLR)کا نظام بھی متعارف کروایا ہے۔ جس کے ذریعے پورے پاکستان کے ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹیز سے جاری کردہ 90لاکھ سے زائد لائسنس کا ڈیٹا محفوظ کیا جا چکا ہے۔ تقریب سے موٹروے پولیس کے سابق انسپکٹرز جنرل آف پولیس نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں آئی جی خالد محمود نے معزز مہمانوں اور مہمان خصوصی وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کو یادگاری شیلڈ ز پیش کیں۔