عوام اپریل میں نئے الیکشن کی تیاری کریں مسلم لیگ ن کے رہنما نے نئے الیکشن کی تاریخوں اور ان ہاوس تبدیلی کا دعویٰ کر دیا

 
0
332

اسلام آباد نومبر 18 (ٹی این ایس): مسلم لیگ ن کے رہنما عباس خان آفریدی نے نئے الیکشن کی تاریخوں اور اِن ہاوس تبدیلی کا دعویٰ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عباس خان آفریدی کا کہنا ہے کہ ملک کے کاروباری طبقے نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی اور آرمی چیف سے بھی ملاقات کی اور اس کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ ملک باتوں اور جھوٹ پر نہیں چل سکتا۔
کاروباری طبقے کا خیال ہے کہ ملکی معیشت بہت برے حال میں ہے۔انہوں نے ٹیکس کلیکشن سمیت دیگر کئی باتوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔عباس خان آفریدی نے مزید کہا کہ جب حکومت نہ چل رہی ہو تو پھر عوام بھی سوچنے پر مجبور ہو جاتی ہے۔اگر ایک طرف حکومت بیٹھی ہے تو دوسری طرف اپوزیشن بھی بیٹھی ہے۔جمہوری لوگ کبھی بھی نہیں چاہتے کوئی غیر آئینی کام ہو۔
میرے خیال سے آئینی طریقے سے ہی وزیراعظم جائیں گے۔عوام ہی وزیراعظم کو جانے پر مجبور کرے گی،قومی اسمبلی میں موجود لوگ بھی عوام کے منتخب نمائندے ہوتے ہیں وہ وہی اراکین اسمبلی وزیراعظم کو جانے پر مجبور کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ تو نہیں کہتا کہ نیا وزیراعظم پاکستان پیپلز پارٹی سے ہو گا یا ن لیگ کا ہو گا لیکن عوام کو اپریل مئی میں نئے الیکشن کی تیاری کر لینی چاہئیے۔
عباس خان آفریدی نے یہ بھی کہا کہ نیا وزیراعظم آئے گا اور ملک تمام مشکلات سے باہر نکلے گا۔جب کہ ن لیگی رہنما کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے کارکنان کو متحد کرنے کے لیے ایسی باتیں کرتے رہتے ہیں۔انہوں نے نئے انتخابات کے لیے موسم کا بھی انتخاب کر لیا کہ انخابات گرمی میں ہوں گے۔بلاول بھٹو بھی خواب دیکھ رہے ہیں لیکن ایسا نہ ہو سندھ بھی ان کے ہاتھ سے نکل جائے۔