برطانیہ میں امام کے ہاتھوں جن نکالنے کی وڈیو نے تنازع کھڑا کر دیا

 
0
345

لندن فروری 7(ٹی این ایس)برطانیہ میں ایک مسجد کے امام کی جانب سے جن نکالنے کی وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیااور مقامی ذرائع ابلاغ میں ایک ہنگامہ مچ گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ برطانیہ کے شہر شیفیلڈ ایک اسلامک سینٹر میں پیش آیا۔مذکورہ کارروائی کی وڈیو کو نادر اور غیر مسبوق نوعیت کا شمار کیا جا رہا ہے۔ تاہم برطانوی اخبارکے مطابق برطانیہ میں ہر سال جن نکالنے کے لیے ایسی ہزاروں محفلیں منعقد ہوتی ہیں، البتہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جس میں کارروائی کی عکس بندی کے بعد اسے پھیلایا گیا ہے،وڈیو میں ایک 29 سالہ غیر شادی شدہ مسلمان لڑکی برقع اور مکمل نقاب پہنے ہوئے بیٹھی ہے۔ اس دوران شیخ کی جانب سے بلند آواز میں قرآنی آیات اور بعض دعائیں پڑھی جا رہی ہیں جس کا مقصد اس سحرکا علاج ہے جس سے یہ لڑکی دوچار تھی۔