ڈاکٹرلیری کی سزا کا اعلان میرے لیے باعث فخرہے،امریکی خاتون جج

 
0
557

واشنگٹن فروری 7(ٹی این ایس) امریکی ریاست مشی گن کی عدالت کی جج نے امریکی جمناسٹک ٹیم کے 54 سالہ سابق ڈاکٹر لیری نصار کو مخاطت کرتے ہوئے کہاہے کہ میرے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے بچ جانے والی خواتین کی گواہیوں کو سنا اور یہ بھی میرے لیے باعث شرف ہے کہ میں تم کو قصور وار ٹھہرا کر تمہاری سزا کا اعلان کر رہی ہوں،میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کی ایک عدالت امریکی جمناسٹک ٹیم کے 54 سالہ سابق ڈاکٹر لیری نصار کو 175 برس قید کی سزا سنائے جانے سے قبل کی وڈیو میں مقدمے کی خاتون جج کی نصار سے بات چیت دکھائی گئی ہے۔ اس موقع پر جج نے ملزم سے کہا کہ میرے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے بچ جانے والی خواتین کی گواہیوں کو سنا اور یہ بھی میرے لیے باعث شرف ہے کہ میں تم کو قصور وار ٹھہرا کر تمہاری سزا کا اعلان کر رہی ہوں اس لیے کہ تم اس قابل نہیں کہ کبھی جیل سے باہر آؤ تم نے کم سن بچیوں اور خواتین کی اہانت کی ، ان کو منصوبہ بندی کے ساتھ ہراسیت اور کھلواڑ کا نشانہ بنایا میں تم کو 175 برس قید کی سزا سنا رہی ہوں جس کی مدت 2100 ماہ بنتی ہے میں نے سخت ترین احکامات کا استعمال کیا ہے۔