دنیا میں کسی بھی وقت کوئی بڑا المیہ رونما ہوسکتا ہے،روسی صدر کاانتباہ 

 
0
433

ماسکو،12اپریل(ٹی این ایس):روسی صدر ولادی میر پیوتن نے خبردار کیا ہے کہ عالمی حالات تیزی کے ساتھ تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں۔ دنیا میں کسی بھی وقت کوئی بڑا المیہ رونما ہوسکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر پیوتن نے کہا کہ ہم عالمی قانون کا مکمل احترام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ دنیا عقل اور فہم و فراست کا مظاہرہ کرے گی اور بین الاقوامی تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔