شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے سے منع کرنے پر وفاقی پولیس اہلکارکی ساتھیوں کے ہمراہ  اپنے پڑوسیوں پر فائز نگ، ایک شخص زخمی ہوگیا،تھانہ صادق آباد نے  اقدام قتل کا کیس درج کرلیا

 
0
778

راولپنڈی،فروری 07 (ٹی این ایس): شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے سے منع کرنے پر وفاقی پولیس کے “جوان ” نے ساتھیوں کے ہمراہ  اپنے پڑوسیوں پر فائز کھول دیاجس کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہوگیا. پولیس تها نہ صادق آباد نے حملہ آور پولیس کانسٹیبل اور اس کے چار ساتھیوں کے خلاف اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے.

ٹی این ایس کے ذرائع کے مطابق خرم کالونی مسلم ٹاون کے رہائشی ابرار احمد نے تها نہ صادق آباد پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ چھ فروری کی رات گیارہ بجے کے قریب میں اپنے دوستوں راجا اعجاز اور امین خان کے ساتھ خرم کالونی خٹک  کریانہ سٹور کے پاس کهڑا تها کہ اسی اثنا میں وفاقی پولیس کا کانسٹیبل رمیض ستی اپنے دیگر ساتھیوں حسیب، اوسام پرویز اور دو نامعلوم کے ہمراہ سیاہ رنگ کی ہنڈا گاڑی میں آیا اور گاڑی سے اترتے ہی فائرنگ شروع کردی.فائرنگ کی زد میں آکر میں زخمی ہوگیا.

بعدازاں وہ فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے. وجہ عناد یہ تهی کہ ایک روز قبل ملزم رمیض ستی شراب پی کر گلی میں شور شرابا کر رہا تها جس سے منع کیا تو وہ دشمنی پر اتر آیا. صادق آباد پولیس نے اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔