وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس،167ارب روپے مالیت کے نو منصوبوں کی منظوری

 
0
351

اسلام آباد،فروری 07 (ٹی این ایس): قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹوکمیٹی نے 167ارب روپے مالیت کے نو منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ان منصوبوں کی منظوری  بدھ کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیر صدارت ایکنک کے اجلاس میں دی گئی۔اجلاس میں تین ارب چورانوے کروڑ روپے کی لاگت سے شمالی علاقوں میں گلیشیئرز کے پگھلنے سے بننے والی جھیلوں میں سیلابوں کی روک تھام کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں 23ارب47کروڑ روپے کی لاگر سے پنجاب پروجیکٹ میں سرکاری ونجی شعبے کی شراکت داری بڑھانے کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں گیارہ ارب انہتر کروڑ روپے کی لاگت سے کراچی کے صنعتی علاقوں کیلئے گندے پانی کو صاف کرنے کے پلانٹس کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔اس سے قبل وزیراعظم نے اسلام آباد میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی بھی صدارت کی۔