سندھ ہائی کورٹ، ماورائے عدالت قتل ہاف فرائی اور فل فرائی سے متعلق کیس کی سماعت،آئی جی سندھ کو تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کاحکم

 
0
276

کراچی فروری 8(ٹی این ایس)سندھ ہائیکورٹ نے سندھ میں ماورائے عدالت قتل ہاف فرائی اور فل فرائی سے متعلق سماعت کے دوران آئی جی سندھ کو تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی ہے۔جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ میں ماورائے عدالت قتل ہاف فرائی اور فل فرائی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت میں مٹیاری سے گمشدہ ہونے والے نوجوان عبدالجبارتالپور کے والد نے کہاکہ ان کے بیٹے اور بھائی کو دو سال پہلے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اٹھایا تھا جبکہ ایس ایس پی نواب شاہ امداد شاہ نے جے ائی ٹی میں بتایا کہ آپ کے بیٹے کو پولیس ہاف فرائی کرنا چاہتی تھی لیکن فل فرائی ہو گیا عدالت میں محمکہ داخلہ کی جانب سے صوبائی ٹاسک فورس کی رپورٹ پیش کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ عبدالجبار کی گمشدگی سے متعلق جے ائی ٹی کا ایک سیشن ہو چکا ہے ۔عدالت نے ٹاسک فورس رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ عدالت نے کہا کہ آئی جی سندھ اس معاملے کی خود نگرانی کریں اورخود تحیقیقات مکمل کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔عدالت نے ایس ایچ او مقصود چنا کو بھی آئندہ سماعت پرطلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی