پاکستان حقانی نیٹ ورک کی حمایت ترک کرنے پر آمادہ نہیں ،امریکی تھنک ٹینک

 
0
335

واشنگٹن،فروری 09(ٹی این ایس ): امریکہ کے معروف تھنک ٹینک بروکنگز انسٹی ٹیوٹ میں فارن پالیسی پروگرام کیلئے سینئر فیلو ڈاکٹر وانڈا فیلباب براؤن نے الزام عائدکیا ہے کہ پاکستان دہشت گرد تنظیم حقانی نیٹ ورک کی حمایت ترک کرنے پر آمادہ نہیں ہے اور طالبان افغانستان میں حملے کر کے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ کے معروف تھنک ٹینک بروکنگز انسٹی ٹیوٹ میں فارن پالیسی پروگرام کیلئے سینئر فیلو ڈاکٹر وانڈا فیلباب براؤن نے ایک خصوصی انٹرویو میں الزام عائدکیا کہ پاکستان دہشت گرد تنظیم حقانی نیٹ ورک کی حمایت ترک کرنے پر آمادہ نہیں ہے اور طالبان افغانستان میں حملے کر کے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ امریکہ میں اب اس حوالے سے ماحول تبدیل ہو چکا ہے اور پاکستان امریکہ میں ایسے کئی دوستوں سے محروم ہو چکا ہے جو اس سے پہلے اْس کی حمایت کرتے تھے۔ اْن کا کہنا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے حوالے سے مسئلہ صرف پاکستان کے رضامند ہونے کا نہیں ہے بلکہ اس سلسلے میں ایسی بھرپور کارروائی کیلئے پاکستان کی صلاحیت میں کمی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ وہ سمجھتی ہیں امریکہ اور افغانستان دونوں حقانی نیٹ ورک پر پاکستان کے اثرورسوخ کو بڑھا چڑھا کر پیش کر ہے ہیں جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔