بھارت میں تخلیقی آزادی محدود ہورہی ہے، بھارتی مصنف

 
0
379

نئی دہلی،فروری 09(ٹی این ایس ):بھارتی مصنف اور شاعر جاوید اختر نے کہا ہے کہ بھارت میں تخلیقی آزادی محدود ہورہی ہے،بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاعر جاوید اختر نے سوشل میڈیا پر بنیاد پرستوں کے پائے جانے والے شدید غصے کے حوالے سے کہا کہ یہ بہت افسوس ناک بات ہے اور حقیقت بھی ہے کہ ہم مزید رجعت پسند ہوتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے تخلیقیت، ادب، سینما اور اس قسم کے دیگر فنی شعبوں میں آزادی اظہار رائے سکڑتا جارہا ہے۔بولی ووڈ شاعر جاوید اختر نے کہا کہ بھارتی معاشرے میں رجعت پسندی فروغ پا رہی ہے۔آزادی اظہار بھارتی جمہوریت کی اقدار ہے جو کے کم ہو رہا ہے۔مصنف اور شاعر نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف رائے کو برداشت کیا جائے اور ہم دن با دن قدامت کی طرف جارہے ہیں۔