اردن کے شاہ عبداﷲدوئم دو روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس چلے گئے ٗ وزیر اعظم نے رخصت کیا

 
0
418

اسلام آباد فروری ۹(ٹی این ایس) اردن کے شاہ عبداﷲدوئم دو روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس چلے گئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شاہ عبداﷲ کو نور خان ایئربیس سے رخصت کیا‘ ایئربیس پر شاہ عبداﷲ نے پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے کا شاندار فضائی مظاہرہ دیکھا ۔ جمعہ کو اردن کے شاہ عبداﷲ دو روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس چلے گئے ٗنور خان ایئربیس پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شاہ عبداﷲ کورخصت کیا اس موقع پر شاہ عبداﷲ نے پاک فضائیہ کے جے ایف 17تھنڈر طیارے کا شاندار فضائی مظاہرہ دیکھا۔ دو روزہ دورہ کے دوران اردن کے شاہ عبداﷲ نے وزیراعظم‘ صدر مملکت اور دیگر اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں جس دوران دوطرفہ تعلقات ،تجارت، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے سمیت دیگرکئی اہم معاملات پر گفتگو ہوئی۔ ان کے دورے کے دوران پاکستان اور اردن کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بھی کئے گئے۔